اسرائیلی فوج کا ڈرون غزہ میں گر کر تباہ

ڈرون معمول کی پروزاپر تھا،مزید تحقیقات کی جارہی ہیں،اسرائیلی فوج

بدھ 11 ستمبر 2019 13:25

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) اسرائیل کا ایک ڈرون طیارہ گزشتہ شب غزہ کے جنوب میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ وہ اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے، جب لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ نے جنوبی سرحد کے قریب ایک اسرائیلی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ اسرائیل نے بعد میں کہا کہ اس کا یہ ڈرون معمول کی پرواز پر تھا کہ گر کر تباہ ہو گیا۔ حالیہ چند روز میں اسرائیل کی شمالی اور جنوبی سرحدوں پر کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :