یوم عاشور کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات پر بلدیہ کی تعریف

بدھ 11 ستمبر 2019 14:12

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) سرگودھا میں یوم عاشور کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات پر بلدیہ تحسین کی مستحق ہے ، محرم الحرام کے دنوں میں جس طرح صفائی کے انتظامات کئے گئے وہ قابل تحسین ہیں اور خاکروبوں نے ایسی ایسی جگہ سے گند صاف کیا جو لوگوں کے تصور میں بھی نہ تھا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 88 رائو طاہر مشرف نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر صفائی کے انتظامات محرم کے دنوں میں بہترین ہوسکتے ہیں تو عام دنوں میں کیوں نہیں۔ رائو طاہر مشرف نے کمشنر سرگودھا سے استدعا کی کہ وہ سینٹری ورکرز کو ہدایت جاری کریں کہ وہ صفائی کے بہترین انتظامات محرم کے دنوں کی طرح سارا سال کریں۔