فیصل آباد ڈویژن میں عشرہ محرم الحرام کے 10 ایام کے دوران معمولی نوعیت کے 11مقدمات کا اندراج کیا گیا،گزشتہ سال عشرہ محرم کے دوران یہ تعداد 30تھی،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ میں عشرہ محرم کے ضابطہ اخلاق کے حوالے سے کو ئی مقدمہ درج نہیں ہوا،کمشنر فیصل آباد
بدھ 11 ستمبر 2019 16:05
(جاری ہے)
انہوںنے بتایاکہ مجموعی طور پر عشرہ محرم کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے باعث کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا تاہم فیصل آباد اور ضلع جھنگ میں محرم الحرام کے ضابطہ اخلاق کی معمولی نوعیت کی خلاف ورزیوں پر متعلقہ دفعات کے تحت 11مقدمات کا اندراج کیا گیا۔
انہوںنے بتایاکہ گزشتہ سال عشرہ محرم میں محرم الحرام کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر 30مقدمات درج کئے گئے تھے اس طرح امسال صورتحال گزشتہ سال کی نسبت بہت بہتر رہی۔انہوںنے بتایاکہ عشرہ محرم الحرام کے دوران نہ صرف الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا بلکہ امن کمیٹیوں کے ارکان ، ارکان اسمبلی، مختلف مسالک کے علمائے کرام ،ذاکرین اہل بیت ،مشائخ عظام ، مذہبی دانشوروں نے بھی اتحاد بین المسلمین اور بین المسالک ہم آہنگی میں شاندار کردار ادا کیا۔انہوںنے بتایاکہ اس کے ساتھ ساتھ فوج کی کمپنیاں ،پنجاب پولیس ،پنجاب کانسٹیبلری ، پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ،ریسکیو 1122،ڈولفن فورس ، ایلیٹ فورس ، پولیس قومی رضا کاران نے بھی انتہائی جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دیئے۔انہوںنے بتایاکہ اس دوران شہریوں کا انتظامیہ کے ساتھ تعاون بھی قابل تعریف رہا جس کے باعث شر پسند عناصر کو کسی قسم کی بد امنی پھیلانے کا موقع نہ مل سکا جس کیلئے وہ تمام افراد کے شکر گزار ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاکستان میں نیشنل میڈیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر معلومات روکنے کے ایجنڈے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.