’’نیا پاکستان منزلیں آسان ‘‘ پراجیکٹ کے تحت سڑکوں کی تعمیر کا منصوبہ خوش آئند ہے‘ سردار محمد آصف نکئی

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے‘ صوبائی وزیر

بدھ 11 ستمبر 2019 16:08

’’نیا پاکستان منزلیں آسان ‘‘ پراجیکٹ کے تحت سڑکوں کی تعمیر کا منصوبہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) صوبائی وزیربرائے مواصلات وتعمیرات سردار محمد آصف نکئی نے حافظ آبادمیں ’’ --نیا پاکستان منزلیں آسان ‘‘ پراجیکٹ کے تحت سڑکوں کی تعمیر کے پہلے منصوبے کے آغازکو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت انفراسٹرکچر کی تعمیرو توسیع کے ذریعے صوبے کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔

آصف نکئی نے کہا کہ ’’نیا پاکستان منزلیں آسان‘‘ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں پنجاب کے دیہی علاقوں میں 15 ارب روپے کی لاگت سے 1236 کلومیٹر طویل کارپٹڈ سڑکیں بنائی جائیں گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ’’نیا پاکستان منزلیں آسان‘‘ پراجیکٹ کا حافظ آباد سے آغاز اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ’’نیا پاکستان منزلیں آسان‘‘ پراجیکٹ کے تحت حافظ آباد میں سڑکو ںکی تعمیر کے چار پراجیکٹ مکمل کئے جائینگے۔29 کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر پر 32 کروڑ 37 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام 5 سال تک جاری رہے گا۔پنجاب کے دیہات میں کارپٹڈسڑکیں بنائیں گے۔ دوسرے مرحلے کا آغاز جنوری 2020ء میں ہو گا اور 31 دسمبر تک مکمل ہو گا۔