شہریوں کو منافع کا لالچ دیکر 4 کروڑ 30کروڑ سے زائد رقم کا فراڈ کرنیوالے ملزم نے ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی

بدھ 11 ستمبر 2019 17:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) منافع کا لالچ دیکر 17 افراد سے 4 کروڑ 30کروڑ سے زائد رقم کا فراڈ کرنے والے ملزم نے ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار خاور محمود کی جانب سے درخواست میں چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایاگیا کہ اسے ٹیکسٹائل ویسٹ کمپنی کے فراڈ میں گرفتار کیا گیا۔نیب کی جانب سے عام شہریوں کو عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم کرنے کا الزامات عائد کئے گئے جو جھوٹے اوربے بنیاد ہیں۔استدعا ہے کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

متعلقہ عنوان :