چین میں گاڑیوں کی فروخت میں اگست کے دوران 6.9 فیصد کمی

بدھ 11 ستمبر 2019 17:45

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) چین میں گاڑیوں کی فروخت میں اگست کے دوران 6.9 فیصد کمی ہوئی تاہم کاروں کی پیداوار نسبتاًً بہتر ہوئی۔

(جاری ہے)

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹو موبائل کی جانب سے بدھ کو جاری رپورٹ کے مطابق رواں سال اگست کے دوران ملک میں کل 1.958 ملین گاڑیاں فروخت ہوئیں جو کہ اگست 2018 ء کے مقابلے میں 6.9 فیصد کم ہیں،ماہ کے دوران ملک میں 1.991 ملین کاریں تیار کی گئیں جو کہ اگست 2018 ء کے مقابلے میں 0.5 فیصد کم ہیں جبکہ جولائی کے دوران کاروں کی پیداوار میں جولائی 2018 ء کے مقابلے میں 11.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔گاڑیوں کی فروخت اور تیاری میں ماہانہ بنیادوں پر جولائی کے مقابلے میں اگست میں بالترتیب 8 فیصد اور 10.3 اضافہ دیکھنے میں آیا۔

متعلقہ عنوان :