مختلف محکموں نے 24238شکایات نمٹائیں،چیف سیکرٹری سندھ

بدھ 11 ستمبر 2019 21:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے صوبائی سیکریٹریز ،سندھ پولیس اور ڈویژنل کمشنرزو ہدایت کی ہے کہ وہ سٹیزن پورٹل/سندھ پر فارمنس مینجمنٹ سسٹم کے تحت مختلف ذرائع سے موصولہ عوامی شکایات پر غور وخوض اور معقول طرز پر ازالے کے لئے کارروائی تیز کریں اور بلا تاخیر خدمات کی انجام دہی یقینی بنائیں انہوں نے واضح کیا کہ تاخیر اور غفلت کے ذمہ دار افسران کے خلاف تادیبی کارراوئی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کواپنے دفتر میں جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری صحت سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس کو بتایا گیا کہ دو ماہ کے عرصے میں 24238شکایات نمٹائی گئیں جن میں سے محکمہ بلدیات کی 9845محکمہ صحت کی 1505محکمہ تعلیم کی2364،سندھ پولیس کی5240اور کمشنر کراچی کی5248شکایات شامل ہیں سید ممتاز علی شاہ نے ہدایت کی کہ متعلقہ محکمے ہر ہفتے جائزہ اجلاس منعقد کریں اور باقاعدگی سے رپورٹ پیش کریں ۔

متعلقہ عنوان :