محرم الحرام کے تمام جلوس پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے جبکہ علماء کرام ،معززین شہر کے ساتھ ساتھ سیاسی و سماجی رہنماوٴں نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا
عمر جمشید بدھ 11 ستمبر 2019 20:13
(جاری ہے)
اس کے ساتھ سول ڈیفنس، ریسکو 1122، محکمہ صحت اور میونسپل کمیٹی کی ٹیمیں بھی الرٹ رہیں۔
انہوں نے بتایا کہ عشرہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ، پولیس کو ضلع بھر کے عوامی نمائندوں، امن کمیٹی کے ممبران، علما ء کرام اور منتظمین مجالس و جلوس کا بھرپور تعاون حاصل رہا جس کے باعث امن وا مان برقرار رکھنے میں مدد ملی ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ علماء کرام و ممبران امن کمیٹی ضلع جہلم اور ضلعی افسران مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ پرامن انداز میں عشرہ محرم الحرام کے انعقاد پر انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران و اہلکاروں اور علماء کرام کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ و پولیس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق اقدامات کئے ، علما کرام کے مثبت رویہ سے ضلع میں اتحاد بین المسلمین، اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینے میں مد د ملی۔حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق صحافی برادران نے امن، رواداری اور ہماہنگی کے لئے حقیقی بنیادوں پر مثبت رپورٹنگ کی۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ان تمام کاوشوں کو خوب سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ارکان اسمبلی، انتظامیہ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور علمائے کرام کے بھرپور تعاون سے جہلم آئندہ بھی امن کا گہوار ہ رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.