سری لنکن بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے سیکیورٹی کے دوبارہ جائزہ کیلیے حکومتی معاونت کی درخواست کردی

دورہ پاکستان پر انتہائی ذمے داری سے فیصلہ کریں گے: سری لنکن کرکٹ بورڈ کا اعلان

muhammad ali محمد علی بدھ 11 ستمبر 2019 20:18

سری لنکن بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے سیکیورٹی کے دوبارہ جائزہ کیلیے ..
کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11ستمبر2019ء) سری لنکن بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے سیکیورٹی کے دوبارہ جائزہ کیلیے حکومتی معاونت کی درخواست کردی، لنکن بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ دورہ پاکستان پر انتہائی ذمے داری سے فیصلہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیے گئے حالیہ اعلان نے پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگا دیا گیا ہے۔

لنکن بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے سیکیورٹی کے دوبارہ جائزہ کیلیے اپنی حکومت سے معاونت فراہم کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کا خواہاں ہے اور اس مقصد کیلئے اپنی حکومت سے معاونت طلب کی ہے۔ لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان پر انتہائی ذمے داری سے فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے اس اعلان کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ اس سے قبل سری لنکا نے رواں ماہ کے آخری ہفتے شروع ہونےوالے دورہ پاکستان کے لیے اپنے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈز کا اعلان کیا۔ پاکستان کے خلاف سری لنکن ون ڈے ٹیم کی قیادت لاہیرو تھریمانے کریں گے، ٹیم میں سدیرا سمارا وکرما، اویشکا فرنینڈو، شہیان جے سوریا، ڈاسن شناکا، اینجیلو پریرا، منود بھانوکا، وانندو ہسورنگا، لکشمن سندیکان، نووان پرادیپ، کاسن راجیتھا اور اسورو اڈانا شامل ہوں گے۔

آئی لینڈرز کے ٹی ٹونٹی سکواڈ کے کپتان ڈاسن شناکا ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں سدیرا سمارا وکرما،اویشکا فرنینڈو، شہیان جے سوریا، اوشنڈا فرنینڈو،اینجیلو پریرا، منود بھانوکا، وانندو ہسورنگا،لکشمن سندیکان،نووان پرادیپ،کاسن راجیتھا ،لاہیرو کمارا،اسورو اڈانا،بھانوکا راجا پکسا شامل ہیں۔یاد رہے کہ ون ڈے کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے، ٹی ٹونٹی قائد لیستھ مالنگا اور دیگر کھلاڑیوں اینجیلو میتھیوز، سورنگا لکمل، اکیلا دھننجایا، دنیش چندی مل، دھننجیا ڈی سلوا، کوشل پریرا، نیروشن ڈکویلا اور تھسارا پریرا نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا، کوشل مینڈس انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے، اب سکواڈ میں کئی غیر معروف کرکٹرز کو بھی جگہ مل گئی ہے۔

سری لنکن ٹیم کی 25 ستمبر کو کراچی آمد کے بعد پہلا ون ڈے27 ستمبر، دوسرا 29 ستمبر اور تیسرا 2 اکتوبر کو نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ٹی ٹونٹی سیریز کے تینوں میچز قذافی سٹیڈیم، لاہور میں 5، 7 اور 9 اکتوبر کو شیڈول ہیں۔