اوکاڑہ۔ مقدمہ بازی کی رنجش،5ملزمان کا میاں بیوی، ان کے کزن پر وحشیانہ تشدد

بدھ 11 ستمبر 2019 23:07

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) اوکاڑہ مقدمہ بازی کی رنجش پر5ملزمان کامیاں بیوی اور ان کے کزن پر قاتلانہ حملہ وحشیانہ تشدد کرکے زخمی کردیا گیا،ملزمان میں مبینہ طورپر دوپولیس کانسٹیبل شامل ہیں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ کلاسن حمید کے رہائشی محمد نوازولد اللہ دتہ سے ریاض احمد،محمد اظہر(پولیس کانسٹیبل) محمد ظفر ،عامر ریاض(پولیس کانسیٹبل) محمد اسلام کی مقدمہ بازی چلی آرہی ہے، ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کی سابقہ مقدمات میں عدالت عالیہ لاہور سے ضمانتیں منسوخ ہوچکی ہیں محمد نواز ولد اللہ دتہ کابھتیجا غلام انور ولد شریف اپنی بیوی معراج بی بی کے ہمراہ دیہہ میں جارہے تھے کہ تھڑہ مارے بیٹھے نے انہیں پکڑ کروحشیانہ تشدد کانشانہ بنایا ملزمان نے غلام انور کو فائرمارکر شدید زخمی کردیا جبکہ اس کی بیوی معراج بی بی کو پکڑکرگلی میں گھیسٹتے رہے محمدنواز کابیٹا حق نواز عرف اعظم انہیں چھڑانے آیا توملزمان نے اس پر دستی کلہاڑی کاوارکرکے اسے شدید زخمی کردیا اہل دیہہ کے آجانے پر ملزمان للکارے مارتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے زخمیوں کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ بصیرپور محمدنواز کی درخواست پرملزمان کے خلا ف اقدام قتل ودیگر 8دفعات کے تحت مقدمہ نمبر619/19درج رجسٹرڈ کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔