صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کا گاڑی حادثے میں جاں بحق افراد، ڈوبنے والے نوجوان پراظہار افسوس

بدھ 11 ستمبر 2019 23:24

ہرنائی ۔ 11 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ہرنائی میں سیاحوں کے گاڑی کو حادثے اور پانی میں ڈوبنے والے دوافراد کے جاں بحق ہونے رنج وغم اور افسوس کااظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے گاڑی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان اور ہرنائی کے علاقہ پیر شیر میں پانی میں ڈوبنے والے نوجوان کیلئے مغفرت اور غمزادہ خاندانوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ، جبکہ گاڑی حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کیلئے صحت یابی کی دعا کی ہے۔