پولیس جوان عزادری میں شرکت کے لئے آنے والے معمر اور معذور افراد کو مجالس تک پہنچنے میں مدد فراہم کرتے رہے، ڈی آئی جی آپریشنز

بدھ 11 ستمبر 2019 23:45

لاہور۔11 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے کہا ہے کہ یومِ عاشور کے موقع پر لاہور پولیس کے جوان آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خان کے ویژن کے مطابق بہتر رویوں اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے نظر آئے۔یوم عاشور پر لاہور پولیس نے خدمت انسانیت کے بھی کئی کام کئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے جوانوں نے کہیں عزاداروں میں کھانا تقسیم کیاتو کہیں کمسن بچوں اور بوڑھوں کو پانی پلاتے رہے۔

لاہور پولیس کے جوان عزاداری میں شرکت کے لئے آنے والے معمر اور معذور افراد کو مجالس تک پہنچنے میں مدد فراہم کرتے رہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکاروں نے نہ صرف اپنے فرائض منصبی بہترین طریقے سے ادا کیئے بلکہ بزرگ زائرین، خواتین اور بچوں کا بھی خصوصی طور پر خیال رکھا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ عوام کا تحفظ اور ان کی خدمت پولیس کی ذمہ داری ہے۔