ٹریفک حادثے میں میاں بیوی اور بچہ جاں بحق ہو گئے

بدھ 11 ستمبر 2019 23:45

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) قیوم آباد ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق قیوم آباد میں ملیر ریور کازوے پر تیز رفتار منی مزدا ٹرک JV-7374 نے موٹر سائیکل KLS-8615 پر چڑھ گیا جس کی وجہ سے محمود، اس کی بیوی اور بچہ جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

متاثرہ افراد کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) منتقل کیا گیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق خاتون اور بچے کو مردہ حالت میں لایا گیا جبکہ محمود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے طبی امداد کے دوران جاں بحق ہو گیا۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے ٹرک ڈرائیور محمد عاطف کو گرفتار کر لیا۔