حکو مت نے مسئلہ کشمیر کو موثر طریقے سے عالمی سطح پرا جاگر کیا ہے، ملک ابو بکر اعوان

جمعرات 12 ستمبر 2019 15:30

سرگودھا۔12ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) انجمن تاجران جنرل بس سٹینڈ سرگودھا کے جنرل سیکرٹری ملک ابو بکر اعوان نے کہا ہے کہ حکو مت نے مسئلہ کشمیر کو نہا یت موثر طریقے سے عالمی سطح پرا جاگر کر کے بھارت کی اصلیت دنیا کے سامنے بے نقا ب کی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیر ی بھائیوں کی قربانیوں اور جدوجہد کی بد و لت بہت جلد کشمیر آزاد ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے ا گرجارحیت کر نے کی کو شش کی تو اسے عبرتنا ک انجام سے دوچار ہونا پڑے گا ۔