فاسٹ بولر وہاب ریاض نے طویل دورانیہ کی کرکٹ چھوڑنے پر غور شروع کر دیا

جمعرات 12 ستمبر 2019 17:51

فاسٹ بولر وہاب ریاض نے طویل دورانیہ کی کرکٹ چھوڑنے پر غور شروع کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) فاسٹ بولر وہاب ریاض نے طویل دورانیہ کی کرکٹ چھوڑنے پر غور شروع کر دیا، وہ قائد اعظم ٹرافی کے لیے سدرن پنجاب کی ٹیم کے ساتھ پریکٹس سیشن میں بھی شریک نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض بھی محمد عامر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے محدود اوورز کی کرکٹ پر اپنی توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ وہاب سے قبل 27 سالہ فاسٹ بولر محمد عامر بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں اور وہ مستقبل میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کھیلنا چاہتے ہیں۔