محکمہ مال کے تمام افسران ریو نیو کی وصولی کو یقینی بنا کر اپنے اہداف مکمل کریں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 12 ستمبر 2019 17:58

محکمہ مال کے تمام افسران ریو نیو کی وصولی کو یقینی بنا کر اپنے اہداف ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) محکمہ مال کے تمام افسران ریو نیو کی وصولی کو یقینی بنا کر اپنے اہداف مکمل کریں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ضلع کے تمام ریونیو افسران کے اجلاس میں کیا اس اجلا س میں اے ڈی سی آر و ایڈ منسڑیٹر محمد میثم عباس اے ڈی سی جی سید نذارت علی، اے سی جہلم فیضان احمد ریاض،کے علاوہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزو تحصیلدار موجود تھے اس موقع پر تمام تحصیلوں کے تحصیلداروں نے ریونیو کی وصولی کی رپورٹ پیش کی جبکہ محکمہ مال کے زیر سماعت مقدمات کے بارے میں بتایا ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام محکمہ مال کے زیر سماعت مقدمات کو جلد سن کر فیصلے کیے جائیں اور محکمہ مال کا عملہ اور تحصیلدار ریونیو کی بروقت وصولی کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :