میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر علی ظفر کی ایک گواہ پر جرح مکمل

جمعرات 12 ستمبر 2019 22:52

میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر علی ظفر کی ایک گواہ پر جرح مکمل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) سیشن عدالت نے گلوکارہ و ماڈل میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر علی ظفر کی ایک گواہ پر جرح مکمل کرلی۔گلوکارہ میشاشفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کے دوران گلوکار علی ظفر سیشن کورٹ پیش ہوئے۔دوران سماعت میشا شفیع کے وکیل نے گلوکار علی ظفر کی گواہ سارہ رحمان کے بیان پر جرح مکمل کرلی۔

(جاری ہے)

علی ظفر نے عدالت سے استدعا کی وہ یورپ سے صرف کیس کی تاریخ کے لیے واپس آئے ہیں لہٰذاعدالت آج ہی ان کے بیان پر بھی جرح شروع کرنے کا حکم دے۔گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ علی ظفر کے بیان جرح کیلئے تیاری کرنا ہے لہٰذاعدالت کیس کی سماعت ملتوی کرے۔علی ظفر نے بیان دیا کہ ڈیرھ سال سے انصاف مانگ رہا ہوں، یورپ سے چھٹی لیکر صرف کیس کیلئے آیا ہوں، میشا شفیع کے وکیل پہلے بھی 8بار تاریخیں لے چکے ہیں۔علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح تو میرا کیس 2سال تک لٹکا رہے گا۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر میشا شفیع کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے علی ظفر کے بیان پر جرح کیلئے تیاری کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 19ستمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :