ناسا نے کہا ہے کہ اگر پاکستان بھارت پر ایٹمی حملہ کرتا ہے تو گائے کا گوبر بھارتیوں کو تابکاری سے بچائے گا: بھارتی سیاستدان نے طریقہ بھی بتا دیا

لو جی! سائنس نے بھی ثابت کر دیا، آخر ناسا ایک قابل ادارہ ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی سیاستدان کے بیان پر طنزیہ ٹویٹ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 12 ستمبر 2019 23:17

ناسا نے کہا ہے کہ اگر پاکستان بھارت پر ایٹمی حملہ کرتا ہے تو گائے کا ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12ستمبر 2019ء) بھارتی سیاستدان اور گائے کی حفاظت کے لیے بنائے گئے ادارے کے سربراہ شنکر لال نے دعویٰ کیا ہے کہ ناسا نے کہا ہے کہ اگر پاکستان بھارت پر ایٹمی حملہ کرتا ہے تو گائے کا گوبر بھارتیوں کو تابکاری سے بچائے گا۔ انہوں نے تابکاری سے بچنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ ناسا نے مشورہ دیا ہے کہ اگر زمین میں گھڑا کھود کر اس پر پتے راکھ کے اوپر ڈیڈھ فٹ اوپر تک گائے کا گوبر راکھ دیا جائے تو انسان نیچے محفوظ رہیں گے کیونکہ گوبر تابکاری جذب کر کے انسانوں کو بچائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ناسا نے یہ تحقیق کی ہے اور اسے گوگل پر بھی دیکھا جا سکتا ہے جس پر تنقید کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے طنزیہ ٹویٹر پیگام میں لکھا ہے کہ ’’لو جی! سائنس نے بھی ثابت کر دیا، آخر ناسا ایک قابل ادارہ ہے۔

(جاری ہے)

گائے کے پیشاب والے طاقت کے شربت کے بعد اب یہ آیا ہے گائے کے گوبر کی مدد سے تابکاری سے بچنے کا طریقہ‘‘۔

 
 
انہوں نے مزید لکھا کہ ’’یہ بیان کسی مذہب کے کلاف نہیں ہے کیونکہ مذہب کی تکریم ہوتی ہے‘‘۔ یہ بیان دینے والے شنکر لال آر ایس ایس کے بھی رکن ہیں اور گائے کے گوبر کی تعریف کرتے ہیں، انہوں نے گائے کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا تھا وہ اپنے موبائل کے پچھلی جانب گائے گا گوبر لگاتے ہیں تاکہ وہ شعاؤں سے محفوظ رہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بھارت میں ھاملہ خواتین کو گائے کا پیشاب پلایا جاتا ہے اور ان کے پیٹ پر گائے کا گوبر لگایا جاتا ہے تا کہ ماں اور بچہ محفوظ رہیں۔ تاہم بھارتی سائنسدان کے این اتم نے کہا ہے کہ گائے کا گوبر تابکاری کو جذب نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سائنسی طور پہ ثابت ہے کہ گائے کا گوبر تابکار مادے کو تو کسی حد تک جذب کر سکتا ہے لیکن وہ تابکاری کو جذب نہیں کر سکتا اور ایٹم بم کے حملے کی صورت میں گائے کا گوبر کوئی مدد نہیں کر سکتا۔