شہباز شریف سے کی خورشید شاہ سے ملاقات ،گرفتار اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار

جمعہ 13 ستمبر 2019 17:53

شہباز شریف سے کی خورشید شاہ سے ملاقات ،گرفتار اراکین کے پروڈکشن آرڈر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو خورشید شاہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ان کے چیمبر میں غیر رسمی ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں گرفتار اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ملاقات میں قومی اسمبلی اجلاس میں مختلف اشوز پر مشترکہ حکمت عملی پر بھی غور غور کیا گیا ۔