کراچی میں بارش سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کر دیا، ناصر شاہ

کراچی سے متعلق جس کمیٹی میں فروغ نسیم ہوں گے سندھ حکومت اس سے بات نہیں کرے گی،صوبائی وزیر بلدیات

ہفتہ 14 ستمبر 2019 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) صوبائی وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر بلدیات نے بتایا کہ سڑکوں کی مرمت کا آغاز جناح اسپتال کے سامنے سڑک کی مرمت سے کیا جا رہا ہے، یہ علاقہ کنٹونمنٹ کی حدود میں آتا ہے، لیکن پھر بھی صوبائی حکومت یہ سڑک ٹھیک کرے گی۔

(جاری ہے)

ناصر حسین نے کہا کہ کراچی سندھ کا کیپیٹل ہے، ہم اس کو ہی برقرار رکھنا چاہیں گے،پیرپگارا صاحب کے آرٹیکل 149 سے متعلق بیان کو سراہتا ہوں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی سے متعلق جس کمیٹی میں فروغ نسیم ہوں گے سندھ حکومت اس سے بات نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے وزیراعظم کراچی میں کام کروانا چاہتے ہوں لیکن جن لوگوں کو خان صاحب نیذمہ دیا انہوں نے فتنہ پیدا کیا۔