کوئٹہ میںراہزنی کی واردات ،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،ڈاکو 20لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے

ہفتہ 14 ستمبر 2019 17:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) کوئٹہ میںراہزنی کی واردات کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ڈاکو 20لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ، پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹائون میں اقبال آباد کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے شوکت علی سے اسلحے کے زور پر 20لاکھ روپے چھیننے کی کوشش کی تاہم مذاہمت کر نے پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے شوکت علی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے پولیس کے مطابق مقتول حوالے کا روبار کرتا تھا جو پیسے لیکر ہزارہ ٹائون جارہا تھا پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹنے کر نے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے مزید کاروائی جاری ہے