لاڑکانہ کی عدالت نے بیوی کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے شوہر کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

ہفتہ 14 ستمبر 2019 19:09

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) نوڈیرو کے قریب تھانہ کیٹی ممتاز کی حدود میں شادی کے 12 روز بعد بعد سترہ سالہ دلہن میم خاتون کو بے رحم شوہر اور سسر نے بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بناکر فائرنگ کرکے قتل کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت پہنچ کر میم خاتون کو علاج کے لیے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں وہ گزشتہ تین روز سے زیر علاج ہیں جبکہ واقعے کے بعد خاتون کے شوہر دائم خروس اور سسر میہر خروس فرار ہوگئے جنہیں پولیس نے گرفتار کرکے گزشتہ روز سول جڈیشل مجسٹریٹ ٹو کی عدالت میں پیش کیا جہاں پولیس نے دونوں ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی رمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

اسپتال میں زیر علاج متاثرہ میم خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر اور سسر نے پہلے رسی سے گلا دبایا گیا بعد میں ٹانگ پر گولی ماری لیکن عین وقت پر پولیس پہنچ گئی جسے دیکھ کر ظالم درندے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ میرے ساتھ ظلم کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ کیٹی ممتاز عبدالوہاب مسن نے کہنا ہے کہ واقعے کے بعد خاتون کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹر اس زخمی لڑکی کو ہاتھ لگانے کو تیار نہیں تھا جب انہوں نے اپنے طریقے سے کچھ کیا تو اس زخمی خاتون کو طبی امداد فراہم کی گئی زخمی دلہن ہسپتال میں بے یارو مددگار خون کے آنسوں رو رہی ہے مگر ان کے والدین میں سے کوئی اپنانے کے لیے تیار نہیں۔