سپورٹس ڈیسک
قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ میں پہلے روز کا کھیل مکمل سدرن پنجاب کی جانب سے سمیع اسلم اور عدنان اکمل کی سنچریاں خیبرپختوانخوا کرکٹ ٹیم کے اشفاق احمد کی سنچری ایونٹ کے آغاز کے موقع پرجادوگر اسپنر عبدالقادر کو خراج عقیدت
اتوار 15 ستمبر 2019 00:25
(جاری ہے)
شان مسعود 12، عمران رفیق5، صہیب مقصود 6اور عمر صدیق 4اسکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سنٹرل پنجاب کی جانب سے وقاص مقصود نے 3 اور حسن علی نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں نوٹاس قانون کا استعمال کیا گیا۔ بلوچستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حارث سہیل نے ٹاس کیے بغیر بطور مہمان ٹیم پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔ سندھ کی اوپننگ جوڑی نے سست رفتار بیٹنگ سے اننگ کا آغاز کیا تاہم خرم منظور 105 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ عابد علی 120رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 212رنز کی شراکت قائم ہوئی۔سعد علی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسد شفیق اور عابد علی سندھ کی جانب سے کل اننگ کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ بلوچستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پہلے روز کے اختتام پر سندھ کا اسکور 237 رنز رہا اور اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ناردرن اور خیبرپختوانخوا کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ میچ میں ناردرن کرکٹ ٹیم نے بطور مہمان ٹیم ٹاس کرنے کی بجائے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔میزبان ٹیم نے دن کے اختتام تک 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 343 رنز بنائے۔ خیبرپختوانخوا کی جانب سے فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے اننگ کا آغاز کیا۔فخرزمان نے 33 رنز بنائے جبکہ صاحبزادہ فرحان 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جس کے بعد اشفاق احمد اور افتخار احمد کے درمیان 117 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ اشفاق احمد نے 106 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ ان کی اننگ میں 14 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد 35رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔خیبرپختوانخوا کی جانب سے میچ کے دوسرے روز کپتان محمد رضوان 84 اور عادل امین 49 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کریں گے۔ ناردرن کی جانب سے عماد وسیم، صدف حسین اور موسیٰ خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔قائداعظم ٹرافی کے آغاز کے موقع پر لیجنڈری کرکٹر عبدالقادر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تینوں سنٹرز پر میچ سے قبل جادوگر اسپنر کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ سوگ میں تمام کھلاڑیوں نے سیاہ رنگ کی پٹیاں پہن رکھی تھیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.