غزہ میں حق واپسی ریلیوں پر اسرائیلی فائرنگ سے 55 فلسطینی زخمی

اتوار 15 ستمبر 2019 10:20

غزہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 55 فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ جمعہ کو غزہ کے مشرقی علاقوں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 55 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق 29 فلسطینی براہ راست گولیاں لگنے جب کہ دیگر شہری آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔مقامی فیلڈ آبزرور نے بتایا کہ قابض فوج نے جنوبی غزہ میں حق واپسی تحریک کے 74 ویں جمعہ کو پر امن مظاہرین پر مشین گنوں، آنسوگیس کی شیلگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں دو خواتین اور بچوں سمیت کم سے کم55 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے بعض کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔واضح رہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مظاہرین کی حق واپسی تحریک 30 مارچ 2018ء سے جاری ہے۔ اس تحریک کے آغاز سے اب تک تین سوسے زیادفہ فلسطینی شہید اور 31 ہزار سے زاید زخمی ہو چکے ہیں۔