ڈومیسٹک کرکٹ میں کن کشن قانون کے استعمال کا پہلا واقعہ، سنٹرل پنجاب کے عثمان صلاح گردن پر گیند لگنے کے باعث میچ سے دستبردار،محمد سعد بطور متبادلکھلاڑی ،باؤلنگ نہیں کرا سکیں گے

اتوار 15 ستمبر 2019 15:10

لاہور۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عثمان صلاح الدین قائداعظم ٹرافی کے میچ سے دستبردار ہوگئے۔سدرن پنجاب کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری میچ کے پہلے روز عثمان صلاح الدین کو فیلڈنگ کے دوران گردن پر گیند لگ گیا تھا۔

(جاری ہے)

سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم نے میچ کے بقیہ حصے کیلئے عثمان صلاح الدین کی جگہ دائیں ہاتھ کے بلے باز محمد سعد کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے تا ہم محمد سعد کو میچ میں باؤلنگ کرانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ میں کن کشن قانون متعارف ہونے کے بعد اس کے استعمال کا یہ پہلا واقعہ ہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری میچ کے پہلے روز عثمان صلاح الدین شارٹ لیگ کی پوزیشن پر فیلڈنگ کررہے تھے کہ بیٹسمین سمیع اسلم کی جانب سے کھیلا گیا ایک شارٹ ان کی گردن پر لگا۔ٹیم اور وینیو ڈاکٹر کے مطابق عثمان صلاح الدین گردن پر گیند لگنے کے بعد درد محسوس کررہے تھے۔ عثمان صلاح الدین نے سر میں درد اور آنکھوں میں دھندلے پن کی شکایت بھی کی تھی۔