پنجاب میں نئے انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کا سنگ بنیاد رواں برس رکھا جائے گا
پنجاب حکومت ٹیکسز اور لیویز کی مد میں سالانہ تقریباً 300ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کرتی ہے
اتوار 15 ستمبر 2019 16:55
(جاری ہے)
شہری اس پروگرام کے تحت اپنے ٹیکس یا دیگر ادائیگیاں آن لائن ادا کر سکیں گے۔
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ای پیمنٹ گیٹ وے پروگرام پر پیش رفت شروع کر دی ہے اور ابتدائی طور پر نو ڈویژنز میں پروگرام کی انسٹالیشن کردی گئی ہے ۔پی آئی ٹی بی حکام نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایاکہ پنجاب حکومت ٹیکسز اور لیویز کی مد میں سالانہ تقریباً 300ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کرتی ہے ۔ ریونیو کولیکشن کے نظام کو سہل بنانے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ پنجاب نے ای پیمنٹ گیٹ وے پروگرام کی منصوبہ بندی کی ہے تاکہ شہریوں کو قطاروں میں کھڑے ہو کر انتظار کی زحمت سے بچایا جاسکے اور انہیں مستقل دفاتر کے چکر لگوانے سے بچاکر آن لائن پے منٹ کی سہولت فراہم کی جائے ۔ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ ای پیمنٹ گیٹ وے پروگرام کے ذریعے شہری اپنے سمارٹ فونز کے استعمال سے کسی بھی جگہ سے آن لائن ادائیگیاں کر سکیں گے ۔ذرائع نے مزید بتایاکہ یہ ایپ محض ادائیگیوں کے لیے نہیں ہو گی بلکہ اس کے ذریعے شہری میونسپل اداروں کی کارکردگی کے خلاف شکایات کے اندراج ،پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ و ڈومیسائل وغیرہ کے حصول سمیت دیگر سروسز سے بھی استفادہ کر سکیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر خارجہ سے نائجیرین ہم منصب کی ملاقات ،اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی سمز بلاک کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی
-
چین کا چانگ ای 6 مشن بین الاقوامی تعاون کا عملی مظاہرہ ہے، سفیر خلیل ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب رند کی ملاقات
-
پاکستان میں 22 ملین لڑکے اورلڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہیں، اقوام متحدہ
-
ماہواری سے میناپوز تک: خواتین کو ذہنی اور جسمانی مسائل سے کیسے نمٹنا چاہیے؟
-
خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف بیان بازی پر فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے عہدے سے نوازا گیا،بیر سٹر سیف
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع
-
اسحاق ڈار کی نائیجیرین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
-
4 سال پہلے تک خواتین فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں، مولانا طارق جمیل
-
نومئی کواندرون خانہ بغاوت ہوئی جس کی کوئی مثال نہیں ملتی،وزیردفاع
-
وزیراعظم شہبازشریف سے گندم اسیکنڈل تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کی ملاقات، پیر تک حتمی رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.