مریدکے ،معمولی جھگڑے پر نوجوان نے فائرنگ کر کے محنت کش کو موت کے گھاٹ اتار دیا

اتوار 15 ستمبر 2019 22:40

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) معمولی جھگڑے پر نوجوان نے فائرنگ کر کے محنت کش کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ملزم فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی مریدکے کی بستی چونگی میں محنت کش جمیل کا آصف نامی نوجوان سے جھگڑا ہوگیا تھاجس کی معززین علاقہ نے صلح کروادی تھی ۔صلح کے چند منٹ بعد آصف نے محنت کش جمیل پر اندھا دھند فائرنگ کردی جسے تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :