وینا ملک کی صحت یابی کے بعد نئی تصاویر جاری

پیر 16 ستمبر 2019 11:39

وینا ملک کی صحت یابی کے بعد نئی تصاویر جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) اداکارہ وینا ملک نے چھاتی کی بیماری’’فبروڈینوما ‘‘ کی کامیاب سرجری سے صحت یابی کے بعد کی اپنی نئی تصاویر جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

وینا ملک چھاتی کی بیماری کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھیں اور حال ہی میں انہوں نے اپنی کامیاب سرجری کے بعد ہسپتال میں ہی بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں اور جاننے والوں کی نیک خواہشات کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے تمام خواتین سے باقاعدگی سے معائنہ کروانے کی اپیل بھی کی۔

متعلقہ عنوان :