پاکستانی بزنس مین نے خاتون کو ملازمت کے بہانے بُلا کر شرمناک حرکت کر ڈالی

پولیس کی جانب سے 34 سالہ پاکستانی کو گرفتار کر لیا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 16 ستمبر 2019 13:18

پاکستانی بزنس مین نے خاتون کو ملازمت کے بہانے بُلا کر شرمناک حرکت کر ..
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،16ستمبر 2019ء) دُبئی میں مقیم پاکستانی بزنس مین کو غیر مُلکی خاتون سے زیادتی کی کوشش کے الزام پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ استغاثہ کی جانب سے بتایا گیا کہ34 سالہ پاکستانی ملزم نے ایک فلپائنی خاتون کو ملازمت کے انٹرویو کے بہانے جمیرہ ولیج سرکل میں واقع اپنے فلیٹ پر بُلایا ۔ اس دوران ملزم نے شراب پینے کے بعد فلپائنی خاتون کے زبردستی کپڑے اُتار کر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم خاتون ملزم کے چنگل سے خود کو بچا کر فلیٹ سے بھاگ نکلی اور بعد میں البرشا پولیس اسٹیشن میں اس واقعے کی رپورٹ درج کرا دی۔

36 سالہ فلپائنی خاتون نے عدالت کو بتایا کہ وہ کافی عرصہ سے بے روزگار تھی۔ اس نے ملزم کی جانب سے ملازمت کا ایک آن لائن اشتہار دیکھ کر اس سے رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے اپنے ریئل اسٹیٹ کے کاروبار میں اسے بروکر کے طور پر ملازمت کی پیش کش کی۔ اور مجھے انٹرویو کے لیے اپنے دفتر میں آنے کا کہا۔ جب میں اس کے بتائے گئے پتہ پر پہنچی تو وہ ایک رہائشی فلیٹ تھا۔

ملزم نے مجھ سے بات چیت کے دوران شراب پینی شروع کر دی۔ اور پھر اچانک میرے قریب بیٹھ کرمجھے اپنے ساتھ جنسی عمل کرنے کا کہا۔ میں اس ساری صورتِ حال سے گھبرا اُٹھی اور دروازے کی طرف بڑھی تو ملزم نے اچانک مجھے زبردستی پکڑ کر میرے کپڑے اُتارنے کی کوشش کی۔ اس مزاحمت کے دوران میرے ہاتھوں اور کمر پر خراشیں بھی آئیں۔ ملزم نے زبردستی مجھے اپنے بیڈ رُوم لے جانا چاہا مگر میں اس سے کسی نہ کسی طرح اپنا آپ چھڑوا کر فلیٹ میں بنے باتھ رُوم میں چھُپ گئی اور وہیں سے پولیس ہیلپ لائن پر کال کر دی۔

اور پھر موقع پا کر باتھ رُوم سے نکل کر فلیٹ سے باہر آ گئی۔ فرانزک رپورٹ میں ملزمہ کے جسم کے مختلف حصوں پر خراشوں کے نشانات پائے گئے ہیں اس کے علاوہ اس کی گردن ۔ تاہم ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے فلپائنی خاتون پر جنسی حملہ نہیں کیا اور نہ ہی اسے مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس مقدمے کا فیصلہ یکم اکتوبر 2019ء کو سُنایا جائے گا۔