سپیکر چوہدری پرویزالٰہی سے تحریک انصاف کی رہنما تاشفین صفدر کی ملاقات

دونوں جماعتوں کا مل کر پنجاب میں عوام کی فلاح و بہبوداور درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم

پیر 16 ستمبر 2019 16:47

سپیکر چوہدری پرویزالٰہی سے تحریک انصاف کی رہنما تاشفین صفدر کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی تاشفین صفدر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں جماعتوں کا مل کر پنجاب میں عوام کی فلاح بہبود اور ان کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر بھی اتفاق پایا گیا۔ وفد میں چوہدری شاہد محمود، راجہ رئیس نمبردار، چوہدری سکندر، چوہدری نثار، چوہدری شوکت، چوہدری عمران اور چوہدری عاشق شامل تھے۔