ہیر ڈریسر اور بیوٹی سیلون پر استعمال ہونیوالے اوزار ہیپاٹائٹس بی ،سی اور ایڈز کا سبب بن رہے ہیں‘ینگ ڈاکٹرز

تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میںہیر ڈریسر ز اوربیوٹی سیلون پر ڈسپوزل کٹوں کا استعمال یقینی بنائیں‘ وائے ڈی اے پاکستان کا مطالبہ

پیر 16 ستمبر 2019 16:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) ینگ ڈاکٹر ز ایسو سی ایشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے کہا ہے ہیپاٹائٹس اور ایڈز جیسی مہلک بیماریاں پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ ہیر ڈریسر اور بیوٹی سیلون بن رہے ہیں، کیونکہ ان پر استعمال ہونے والا سامان مثلاً استرا ، قینچی ، کنگا ، ایپرن ، برش، نیل کٹر ر ،جیسی اشیاء با ر بار مختلف لوگوں پر استعمال کی جاتی ہیں ۔

انہوں نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ہیر ڈریسر اور بیوٹی سیلون کو ہدایت جاری کریں کے وہ ڈسپوزایبل اوزار ا ستعمال کریںاور تمام بیوٹی سیلون اور ہیر ڈریسرز پوسٹر نمایاں جن پر ہیپاٹائٹس اور ایڈز جیسی مہلک بیماریوں کے متعلق آگاہی دستیاب ہوتا کہ لوگوں کو پتہ چل سکے کہ اپنی ہیرکٹینگ کٹ خریدنا کتنا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو حجام اور بیوٹی سیلون ہیپاٹائٹس ایکٹ پر عمل نہیں کر رہے ان کو چھ ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ینگ ڈاکٹر ز نے تما م اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے بیوٹی سیلون اور پارلرز جو ہیپاٹائٹس ایکٹ پر عمل نہیں کر رہے ، ان پر چھاپے مارکر گرفتاریاں شروع کی جائیں۔ تاکہ عوام کو ہیپا ٹائٹس بی سی ، ایڈز اوربہت سی خطرنا ک اور جان لیوا جلدی بیماریوں سے بچایا جا سکے۔