شہباز شریف فیملی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری

پیر 16 ستمبر 2019 21:10

شہباز شریف فیملی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے ملزمان کی ضمانت کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف فیملی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے شاہد رفیق اور آفتاب محمود کی ضمانت کی درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب سے 24 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ شہباز شریف کی فیملی کی کرپشن سے متعلق وعدہ معاف گواہ بن کر بیانات ریکارڈ کروا دیئے ہیں۔کرپشن سے متعلق بیان ریکارڈ کرانے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے،استدعا ہے کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے۔