لاشیں بھی حرکت کرتی ہیں،سائنس کا نیا دعویٰ
مرنے کے ایک سال بعد تک جسم کے اعضا حرکت کرتے رہتے ہیں
سجاد قادر منگل 17 ستمبر 2019 05:45
(جاری ہے)
تحقیقی ٹیم کے قائد آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ایلیسین ولسن نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایک لاش کو مرنے کے ایک سال بعد بھی حرکت کرتے دیکھا اور اس دریافت سے پوسٹمارٹم تحقیقات کے حوالے سے نمایاں اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے عندیہ دیا کہ لاش مسخ ہونے کا عمل اس کی حرکت کا باعث ہوسکتا ہے یعنی جیسے جیسے جسم خشک ہونے لگتا ہے اور نسیج کے بندھن خشک ہوتے ہیں تو جسمانی حصے حرکت کرنے لگتے ہیں۔ان کا کہنتا تھا کہ‘ہم نے دریافت کیا کہ ہاتھ نمایاں حد تک حرکت کرتے ہیں، یعنی اگر ہاتھ اگر لاش کے پہلو میں رکھے ہیں تو وہ آخر میں سائیڈ میں اوپر کی جانب اٹھ گئے’۔اس مقصد کے لیے سڈنی میں انہوں نے ایک ڈونر باڈی پر نظر رکھنے کے لیے کیمرے کا استعمال کیا جو اس دوران آسٹریلین فیسیلٹی فار Taphonomic Experimental Research میں رکھی تھی اور یہ سلسلہ 17 ماہ تک جاری رہا۔محقق نے بتایا کہ اس دریافت سے تحقیقاتی اداروں کو کسی لاش کے مرنے کے زیادہ درست وقت کا تخمینہ لگانے میں مدد ملے گی جبکہ مرنے کی وجہ کا تعین کرنا بھی آسان ہوسکے گا۔ یہ پہلی بار ہے جب اس حقیقت کو سامنے لایا گیا ہے، لوگ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ لاشیں کس حد تک حرکت کرسکتی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.