سعودی عرب اور آرامکو نے ڈرون حملے کے بعد چیلنج پر قابو پالیا،سیکرٹری جنرل اوپیک

منگل 17 ستمبر 2019 10:15

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم ( اوپیک) کے سیکرٹری جنرل محمد سنوسی بارکیندو نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور آرامکو نے ڈرون حملوں سے پیدا ہونے والے چیلنج پر قابو پالیا ہے، انھوں نے سعودی تیل تنصیبات پر ڈرون حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے احسن انداز میں نمٹنے پر سعودی عرب کے کردار کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

اوپیک کے سربراہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سعودی حکام اورآرامکو نے جس طرح حملوں کے بعد صورت حال قابو پایا ہے،اس کی تعریف کی جانی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ سعودی حکام ہمارے اور دوسرے ممالک سے رابطے میں ہیں اور صورت حال مجموعی طور پر کنٹرول میں ہے۔

متعلقہ عنوان :