ڈرامہ ’’ دل موم کا دیا‘‘ کے سکرپٹ نے اداکاری پر مجبور کیا، یاسر نواز

منگل 17 ستمبر 2019 10:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) اداکار یاسر نواز نے کہا کہ ڈرامہ ’’ دل موم کا دیا‘‘ میں کام کا فیصلہ انہوں نے سکرپٹ کی وجہ سے کیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک عرصے سے اداکاری چھوڑ چکے تھے اور ان کی تمام تر توجہ ہدایتکاری پر تھی لیکن جب ڈرامہ ’’ دل موم کا دیا‘‘ کا سکرپٹ پڑھا تو ان میں اداکاری کرنے کی خواہش جاگ اٹھی اور انہوں نے اس میں مرکزی کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔

ا نہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا بالکل علم نہیں تھا کہ لوگ انہیں اس ڈرامے میں اتنا سراہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اب کچھ عرصہ تک اداکاری کریں گے اور نئے ڈرامے کے لئے وہ اپنا وزن بھی کم کر رہے ہیں اور اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔