سعودی عرب پر دہشت گرد حملہ خطر ناک جارحیت ہے ،متحدہ عرب امارات

ارامکو کی تنصیبات پر غیر معمولی نوعیت کے دہشت گرد حملے کا کوئی بھی جواز قابل قبول نہیں ہے ،وزیرخارجہ

منگل 17 ستمبر 2019 11:55

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور انور قرقاش نے باور کرایا ہے کہ سعودی عرب میں ہفتے کے روز تیل کی دو تنصیبات پر ہونے والا حملہ بذات خود ایک خطر ناک جارحیت ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کے روز اپنی ٹویٹ میں قرقاش نے کہا کہ ارامکو کی تنصیبات پر غیر معمولی نوعیت کے دہشت گرد حملے کا کوئی بھی جواز قابل قبول نہیں ہے ، سعودی عرب پر حملہ بذات خود ایک خطرناک جارحیت ہے۔ اس موقع پر ہر عرب ملک اور عالمی برادری کی ہر ذمے دار ریاست کو سعودی عرب اور خطے کے استحکام اور سلامتی کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔