محکمہ زراعت کاپولیس کے ہمراہ چھاپہ، بھاری مقدار میں رکھی گئی غیر قانونی زرعی ادویات برآمد، ملزم فرار، بھائی گرفتار

منگل 17 ستمبر 2019 17:11

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) محکمہ زراعت کاپولیس کے ھمراہ چھاپہ بھاری مقدار میں رکھی گئی غیر قانونی زرعی ادویات برآمد، ملزم فرار، بھائی گرفتار، کاروائی شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسسٹنٹ ڈاِئریکٹر زراعت نے حجرہ شاہ مقیم میں چھاپہ مارتے ھوئے ایک گھر میں رکھی گئی غیر قانونی زرعی ادویات برآمد کرلیں ہیں اور ملزم ممتاز کے خلاف پنجاب ترمیمی ایگریکلچرل ایکٹ کے تحت زرعی ادویات ایک مکان میں رکھنے پر کاروائی کرتے ھوئے نمونہ جات لیبارٹری روانہ کرتے ھوئے ملزم ممتاز کے بھائی ثقلین کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ھے۔

متعلقہ عنوان :