چارسدہ ‘نستہ پولیس کی بڑی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کا اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

منگل 17 ستمبر 2019 17:32

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) ایس ایچ او تھانہ نستہ فضل داؤد خان نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے۔اسلحہ سمگلر پشاور سے پنجاب بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کر تے گرفتار۔بھاری مقدار میں لاکھوں روپے مالیت کا اسلحہ برآمد۔ملزم اسلحہ پشاور سے براستہ چارسدہ ڈھیری زرداد پنجاب سمگل کر رہا تھا۔ برآمد شدہ اسلحہ میں کلاشنکوف، ریفیٹر، پستول اور کارتوس کی بھاری مقدار شامل۔

ملزم سے مزید تفتیش جاری۔ (ڈی ایس پی سرڈھیری آیاز محمود خان)تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت پشاور سے براستہ ڈھیری زرداد پنجاب لاکھوں روپے کا اسلحہ سمگل کیا جائے گا۔ مصدقہ اطلاع پر ڈی ایس پی سرڈھیری آیاز محمود خان کے زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ نستہ فضل داؤد خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ ڈھیری زردادکے نزدیک پیشونگڑوپل پر سپیشل ناکہ بندی لگائی۔

(جاری ہے)

اس دوران ایک مشکوک ڈاٹسن نمبری 4970کو اشارہ دے کر باریک بینی سے تلاشی لی گئی دوران تلاشی ڈاٹسن کے خفیہ خانوں سے 7کلاشنکوف، 4ریفیٹر،11پستول، 52عددمیگزین اور 37ہزار دو سوعدد کارتوس مختلف بور کے برآمد کر لئے گئے۔ ملزم حمید گل ولد لعلی گل سکنہ میروزئی پشاور کو گرفتار کرکے تھانہ نستہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ سنسنی خیز انکشافات متوقع ہے۔