ہری پور یونیورسٹی کے تمام ڈگری پروگرامز میں داخلے مکمل، کلاسز کا اجراء کر دیا گیا

منگل 17 ستمبر 2019 21:26

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) ہری پور یونیورسٹی کے تمام ڈگری پروگرامز میں داخلے مکمل ہونے کے بعد کلاسز کا اجراء کر دیا گیا ہے، امسال یونیورسٹی آف ہری پور میں ریکارڈ داخلوں پر انچارج ایڈمشن آفس اور ان کی ٹیم کی دن رات محنت کے نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی نے کہا کہ یونیورسٹی آٰ ہری پور نے ہمیشہ معیاری تعلیم و تربیت پر ترجیح دیتی رہی ہے اور آئندہ بھی طلباء کو تعلیم کے میدان میں آگے لے جانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امسال یونیورسٹی آف ہری پور میں تمام کلاسز میں ریکارڈ داخلے طلباء و والدین حلقوں کا یونیورسٹی آٰ ہری پور پر اعتماد اور اطمینان کا اظہار ہے جس پر والدین اور طلباء مبارکباد کے مستحق ہیں جبکہ امسال ریکارڈ داخلوں میں انچارج ایڈمیشن آفس محمد فواد اور ان کی ٹیم کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے۔ یونیورسٹی آف ہری پور نے 16 ستمبر سے تمام ریگولر کلاسز کا آغاز کر دیا ہے، تمام نئے اور پرانے طلباء و طالبات اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :