اوکاڑہ، زرعی ادویات کے ڈیلر سے غیر قانونی زہریلی ادویات برآمد

منگل 17 ستمبر 2019 21:57

اوکاڑہ ۔17ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) اوکاڑہ پولیس اورمحکمہ زراعت کامشترکہ چھاپہ، زرعی ادویات کے ڈیلر کے مکان سے زہریلی ادویات برآمد، پولیس نے ملزم کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

پسپٹی سائیڈانسپکٹر محکمہ زراعت حافظ منیب احمد کواطلاع ملی کہ ایک زرعی ادویات کے ڈیلر ثقلین مشتاق نے اپنے گھر میں زہریلی زرعی ادویات غیرقانونی رکھی ہوئی تھی پولیس اور محکمہ زراعت نے ڈیلر کے گھر زہریلی زرعی ادویات برآمد کرلی اور ملزم ثقلین مشتاق کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :