سپریم کورٹ نے امل عمر ازخود نوٹس کیس میں آئی جی سندھ ، چیئرمین سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کر دیئے

منگل 17 ستمبر 2019 23:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) سپریم کورٹ نے امل عمر ازخود نوٹس کیس میں آئی جی سندھ ، چیئرمین سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔ ازخود نوٹس کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی ۔ دوران سماعت عدالت عظمیٰ نے سوال اٹھایا کہ ذمہ داران بتائیں کہ امل عمر جیسے واقعات کو روکنے کیلئے کیا کیاجائے ۔

(جاری ہے)

اگر ایسی صورتحال پیدا ہوئی ہے تو اس کا کیسے سامنا کیاجائے جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ نیشنل میڈیکل سنٹر کو بند کردیاجائے این ایم سی انتظامیہ کا زور صرف او پی ڈی پر ہے دیگر شعبوں پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی اس موقع پر سندھ حکومت کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ این ایم سی کو اس واقع پر جرمانہ کیا گیا ہے سندھ حکومت شہریوں کو تحفظ دینے کیلئے کوشاں ہے پولیس کو جدید معیار پر تربیت دینے کی ضرورت ہے عدالت نے آئی جی سندھ ، چیئرمین ہیلتھ کیئر کمیشن اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت اکتوبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی ہے