ترکی کا بھارتی حکومت سے جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فی الفورختم کرنے کا مطالبہ

منگل 17 ستمبر 2019 23:35

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) ترکی نے بھارتی حکومت سے جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فی الفورختم کرنے کا مطالبہ کردیا،ترک خبررساں ادارے اناطولیہ ایجنسی کے مطابق ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کے پارلیمانی کمیشن برائے انسانی حقوق کے سربراہ حقان چاوش اولو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کو بھارت کے آئین میں خصوصی حیثیت حاصل تھی بھارت نے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کردیا جس کے بعد بھارت کے زیرانتظام جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے قبل ہی ہزاروں فوجی تعینات کردئے تھے جبکہ 5 اگست سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو نافذ ہے اور کشمیر کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔بھارت کے حالیہ اقدامات کے باعث سے کشمیر دنیا کے حساس ترین علاقوں میں شامل ہوچکا ہے۔حقان چاوش اولو نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ جتنا جلدی ممکن ہو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بندکرے ۔#