غیرقانونی طور پر ایران کے راستے یورپ جانے والے 104 پاکستانی گرفتار

ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار پاکستانی باشندوں کو لیویز حکام کے حوالے کر دیا، گرفتار افراد میں خاتون بھی شامل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 18 ستمبر 2019 11:27

غیرقانونی طور پر ایران کے راستے  یورپ جانے والے 104 پاکستانی گرفتار
کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2019ء) ایرانی سیکورٹی فورسز نے غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 104پاکستانیوں کو یورپ کے حوالے کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔پاکستانی باشندے غیر قانونی راستے سے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے۔گرفتار باشندوں میں سے زیادہ تر کا تعلق سندھ اور پنجاب سے ہے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ باشندوں کو کوئٹہ بھیج دیا گیا ہے۔لیویز نے باشندوں کو ایف آئی اے کے حوالے کیا ہے۔ایف آئی اے اس سلسلے میں اپنی کاروائی کرے گی جس کے بعد باشندوں کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔کچھ روز قبل بھی ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایرانی حکام نے غیر قانونی طور پر سفر کر نے والے 386پاکستانیوں کوملک بدر کردیا ، لیویز حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے ایرانی سرحدی فورسز نے بغیر دستاویزات کے سفر کرنے والی چار خواتین اور دو بچوں سمیت 386پاکستانیوں کو گرفتار کر کے تفتان میں لیویز حکام کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

یہ افراد غیر قانونی طور پر سفر کرکے روزگار کی تلاش میں یورپ جانا چاہتے تھے، لیویز حکام نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی تھی۔جس کے بعد آج میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک جا کر نوکری کے کرنے اور سنہری مستقبل کی خاطر غیر قانونی طریقے سے جانے والے پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار افراد کی تعداد 104 ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ایرانی سیکورٹی فورسز غیر قانونی طور پر ایران کے راستے یورپ جانے والے پاکستانی باشندوں کو لیویز حکام کے حوالے کر دیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سے کئی بے روز گار افراد نوکری کی تلاش میں غیر قانونی طور پر باہر جاتے ہیں جن میں سے اکثر افراد مارے بھی جاتے ہیں۔