اسرائیلی انتخابات میں کوئی بھی جماعت واضح اکثریت حاصل نہ کر سکی

اسرائیلی وزیر اعظم اور اتحادیوں کو30سے 33، اپوزیشن اتحاد 32 سے 34 سیٹوں پر کامیابی حاصل کر سکتا ہے،ایگزٹ پولز

بدھ 18 ستمبر 2019 13:45

اسرائیلی انتخابات میں کوئی بھی جماعت واضح اکثریت حاصل نہ کر سکی
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) اسرائیل میں گزشتہ روز ہوئے پارلیمانی انتخابات کے ایگزٹ پولز نے بتایا ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی لیکود پارٹی اور ان کے اتحادیوں کو تیس سے تینتس نشتیں ملنے کی توقع ہے جبکہ اپوزیشن کا وائٹ اینڈ بلیو اتحاد بتیس سے چونتیس سیٹوں پر کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ یوں سابق وزیر دفاع ایگوڈو لیبر مان کی سیاسی پارٹی بادشاہ گر ثابت ہو سکتی ہے۔ پانچ ماہ قبل ہوئے الیکشن کے بعد بھی نیتن یاہو حکومت سازی میں ناکام ہو گئے تھے، جس کے بعد انہوں نے قبل از وقت الیکشن کی کال دے دی تھی۔