کرپشن کے خاتمہ کے لئے موجودہ حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں، ڈاکٹر زاہد اقبال غوری

بدھ 18 ستمبر 2019 15:20

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) پاکستان کو دہشتگردی کی نسبت کرپشن سے زیادہ خطرہ ہے، کسی بھی ملک میں جب کرپشن اوپر سے نیچے تک پھیلتی ہے تو یہ ملکی بنیادوں کو کمزور کر دیتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ رد الکرپشن آپریشن شروع کرکے کرپٹ لوگوں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کیا انہوں نے کہا کہ نیب اور اینٹی کرپشن پاکستان کو کرپشن فری بنانے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور پاکستان کو بیرونی ملکوں کے قرضوں سے نجات دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ کرپشن پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ ہے جس کی روک تھام کیلئے ہم سب کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خاتمہ کے لئے موجودہ حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

متعلقہ عنوان :