مظفرآباد اور اُس کے گردنواح کے علاقوں میں صفائی اور سپرے نہ ہونے کی وجہ سے مچھروں کا بسیرا

ڈینگی وائرس کا حملہ 60سے زائد افراد شکار!دو بڑی ہسپتالوں میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد اور ایبٹ آباد شفٹ کرنے کی ہدایات

بدھ 18 ستمبر 2019 15:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) مظفرآباد اور اُس کے گردنواح کے علاقوں میں صفائی اور سپرے نہ ہونے کی وجہ سے مچھروں کا بسیرا ،ْ ڈینگی وائرس کا حملہ 60سے زائد افراد شکار!دو بڑی ہسپتالوں میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد اور ایبٹ آباد شفٹ کرنے کی ہدایات ،وسائل نہ رکھنے والے مریض رلنے لگے ،حکومت کی خاموشی ،محکمہ صحت عامہ کی نااہلی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے چپ کا روزہ رکھ لیا ، عوام کی ایک ہی آواز وزیر اعظم دارلحکومت میں لوٹ آئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک بار پھر ملک بھر کی طرح آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں مختلف علاقوں کے اندر نہ صفائی کا عمل کیا گیا ،سڑکوں اور گلی محلوں میں گٹر کا پانی ابل رہا ہے ،گندگی کے باعث مچھروں کا جھرمٹ بناہو ا ہے وہاں نہ تو محکمہ صحت عامہ نے سپرے کیا نہ ہی کوئی پلان جبکہ اس وقت مظفرآباد کے مختلف وارڈز میں تقریباً60سے زائد مریض ڈینگی وائرس کا شکار ہیں جن کو سی ایم ایچ مظفرآباد اور ایمز امبور میں شفٹ کیا گیا مگر وہاں نہ تو ڈاکٹروں نے توجہ دی نہ ہی ہسپتالوں میں ان کے متعلقہ سہولت اور خالی بیڈز دستیاب ہوئے جس کے باعث ڈاکٹروں نے معمولی چیکنگ کے بعد اسلام آباد اور ایبٹ آباد شفٹ کردیا ،عوام کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ ہم اپنے مریضوں کو شہر سے باہر لے جاکر علاج کروائیں ،حکومت آزادکشمیر نوٹس لیتے ہوئے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ احکامات جاری کریں ، ڈاکٹروں کو ہسپتالوں میں ڈپٹی دینے پر مجبور کریں جبکہ محکمہ صحت عامہ چہلہ بانڈی ،لوئر پلیٹ سمیت دیگر علاقوں میں سپرے کرے تاکہ ڈینگی وائرس کا خاتمہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :