عارف والا، ناقص کارکردگی پرمیونسپل کمیٹی کے انچار ج واٹر سپلائی اور 2ٹیوب ویل آپریٹر معطل

بدھ 18 ستمبر 2019 16:00

عارف والا۔ 18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے ناقص کارکردگی پرمیونسپل کمیٹی کے انچار ج واٹر سپلائی اور 2ٹیوب ویل آپریٹروںکو معطل کردیا۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عارفوالاسید آصف حسین شاہ نے میونسپل کمیٹی کے انچارج واٹر سپلائی شیخ ندیم احمد اور دوٹیوب ویل آپریٹروں کو ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم بھی دے دیا۔