Live Updates

شہباز گل کو وزیراعظم کے پریس سیکرٹری کا عہدہ دینے کا فیصلہ

وزیراعلی پنجاب کے سابق ترجمان کی تقرری کا نوٹیفیکشن جلد جاری کر دیا جائے گا: تجزیہ کار جان اچکزئی

muhammad ali محمد علی بدھ 18 ستمبر 2019 19:52

شہباز گل کو وزیراعظم کے پریس سیکرٹری کا عہدہ دینے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2019ء) شہباز گل کو وزیراعظم کے پریس سیکرٹری کا عہدہ دینے کا فیصلہ، تجزیہ کار جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے سابق ترجمان کی تقرری کا نوٹیفیکشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کے سابق ترجمان شہباز گل کو وفاقی حکومت میں بڑا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے تجزیہ کار جان اچکزئی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہباز گل کو وزیراعظم عمران خان کا پریس سیکرٹری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شہباز گل کی تقرری کا اصول فیصلہ کر لیا گیا ہے، جلد ہی ان کی بطور پریس سیکرٹری تقرری کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نعیم الحق نے بھی کہا تھا کہ شہباز گل سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو تحفظات تھے جس کی وجہ سے ان کو ہٹایا گیا ہے تاہم انہیں وفاق میں بڑا عہدہ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

خیال رہے گذشتہ ہفتے پنجاب کابینہ میں اہم تبدیلیاں دیکھنے میں آئی تھیں۔

پی ٹی آئی کے متحرک رہنما شہباز گل نے ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد جہاں پارٹی اختلافات کی خبریں گردش کرتی رہیں۔وہیں یہ بات بھی سامنے آئی کہ شاہد شہباز گل کو وفاق میں ذمہ داریاں سونپی جائیں گی کیونکہ شہباز گل کے بارے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ وہ بہت ذہین ہیں اور مخالفین کی کڑوی باتوں کو جواب بھی فوری دیتے ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ناقص طرز حکمرانی کا دفاع کرنا مشکل تھا اس لیے عہدے سے مستعفی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق تقرر و تبادلوں پر اختلافات استعفیٰ کا سبب بنے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے ایک سادہ کاغذ پر اپنا استعفیٰ لکھ کر دیا جبکہ حکومت کا دعویٰ رہا کہ شہباز گل کو خود وزیراعلی سے عہدے سے برطرف کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات