انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر3پیسے سستا ہوگیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی

بدھ 18 ستمبر 2019 23:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) انٹر بینک میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر3پیسے سستا ہوگیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں3پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈا لر کی قیمت خرید 156.30روپے سے گھٹ کر156.27روپے اور قیمت فروخت156.40روپے سے گھٹ کر156.37روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 155.80روپے اور قیمت فروخت 156.30روپے پر برقرار رہی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید40پیسے کے اضافے سی171.20روپے سے بڑھ کر171.60روپے اور قیمت فروخت173.20روپے سے بڑھ کر173.60روپے ہوگئی۔اسی طرح برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید1.50روپے کی کمی سی192.50روپے سے بڑھ کر194روپے اور قیمت فروخت194.50روپے سے بڑھ کر196روپے ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :