پختونخوا کی عوام کو صحت کی اعلیٰ سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات ہیں، سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا یحییٰ اخونزادہ

بدھ 18 ستمبر 2019 23:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخوا یحییٰ اخونزادہ نے کہا کہ عوام کو بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی پختونخوا حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، صوبے کے مختلف ہسپتالوں کو درپیش مختلف مسائل کوسنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں اور اس کے حل کے لیے نیک نیتی سے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی ایس آئی اور یو ایس ایڈ کے وفد کے ساتھ ملاقات میں کیا۔

ملاقات میں جی ایس آئی کے تعاون اور یو ایس ایڈ کی مالی معاونت سے جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر سیکریٹری ہیلتھ نے جاری ترقیاتی کاموں پر اعتماد کا اظہار کیا اور ہدایات جاری کیں کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے اور کاموں کی تکمیل عالمی سطح کے معیار کے مطابق کی جائے۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت سیکرٹری ہیلتھ نے کی جبکہ دیگر شرکاء میں اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر سید فاروق جمیل، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر محمد ارشد، ڈی جی پبلک ہیلتھ سروسز اکیڈمی جانباز خان آفریدی، چیف ایچ ایس آر یو شاھد یونس، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عمران، ڈاکٹر نبیلہ علی جی ایس آئی، جمال خان یو ایس ایڈ کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر اس بات کا عزم کیا گیا کے ہمارا بنیادی مقصد صوبے کے ہسپتالوں میں بہتری لانا اور عوام کو بہتر صحت کی سہولیات قریب سے قریب تر مہیا کرنا ہیں۔

متعلقہ عنوان :